12:28 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

ایران نے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کر دیا، جس میں 100 سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے چند گھنٹے اسرائیل کے لیے "انتہائی اہم” ہوں گے۔

اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق، ڈرونز مختلف سمتوں سے داخل کیے گئے اور ان کا ہدف ممکنہ طور پر اہم فوجی اور شہری تنصیبات تھے۔ فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے یہ حملہ اسرائیل کے اُس پیشگی فضائی حملے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ایران کے جوہری تنصیبات اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ جوابی کارروائی ایران کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ وہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION